ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / باگلکوٹ میں سڑک حادثہ،چھ لوگوں کی موت، دو زخمی

باگلکوٹ میں سڑک حادثہ،چھ لوگوں کی موت، دو زخمی

Sat, 09 Sep 2017 09:33:23    S.O. News Service

باگلکوٹ، 8ستمبر (ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور)باگلکوٹ ضلع کے بلاگی تعلق میں کورتھی کے پاس کرناٹک ٹرانسپورٹ کی بس اورایک گاڑی کی آمنے سامنے کی زور دار ٹکر میں دو خواتین سمیت چھ لوگوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ یہ بس وجے پور سے ہبالی آرہی تھی ۔ اس حادثہ میں یہ گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی اس میں سوار لوگوں کی لاشیں بری طرح پھنسی ہوئی تھیں جنہیں نکالنے میں پولیس اور مقامی لوگوں کو کافی مشقت کرنی پڑی۔ مرنے والے تمام افراد مہاراشٹر کے شولہ پور کے رہنے والے تھے اور ان کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے ۔ پولیس کے اعلی افسران نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور راحت اور بچاؤ کاموں کی نگرانی کی۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔


Share: